حکومت نے عوام دوست بجٹ سے مخالفین کی ڈوبتی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیا ‘ سعد رفیق

(ن) لیگ کی مخالفت کی آڑ میں ملک کی مخالفت کی جائے نہ ہی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکائے جائیں‘ وفاقی وزیر

اتوار 28 مئی 2017 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام دوست اور ملک کی معاشی بنیادوں کو مزید مضبوط کرنے کے حامل بجٹ کے ذریعے مخالفین کی ڈوبتی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیا ہے ،آئندہ مالی سال کے لئے تاریخ کاسب سے بڑا 1 کھرب کا وفاقی ترقیاتی بجٹ پیش کیا گیا جس سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

ایک انٹر ویو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ابھی بجٹ دستاویز سامنے نہیں آئی تھی اور مخالفین نے اپنی سیاست چمکانا شروع کر دی تھی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن ) کی حکومت نے عوام دوست،ترقی دوست اورپاکستان دوست بجٹ پیش کر کے مخالفین کی ڈوبتی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر دھول اڑانے میں اپنا ثانی نہ رکھنے والی پی ٹی آئی اور کرپشن میںبے تاج بادشاہ پیپلز پارٹی والوں کو چیلنج ہے کہ آئیںاعدادوشمار کے ذریعے بجٹ پر بات کریں لیکن انہیں تنقید کرنے کے لئے ایک نقطہ بھی میسر نہیں آئے گا۔

انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی مخالفت کی آڑ میں ملک کی مخالفت کی جائے اور نہ ہی ملک کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکائے جائیں۔ انہوںنے کہا کہ 2018ء زیادہ دور کی بات نہیں پھر میدان میں آئیں اور گھوڑے دوڑا لیں ۔

متعلقہ عنوان :