3961میگا واٹ کا شارٹ فال ،کسی جگہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی ‘ وزارت پانی وبجلی

اتوار 28 مئی 2017 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب 20ہزار963میگا واٹ تک پہنچ گئی ۔ وزارت پانی وبجلی کے مطابق مختلف ذرائع سے بجلی کی پیداوار17ہزار2میگا واٹ رہی جبکہ شارٹ فال 3ہزار961میگا واٹ رہا۔ وزارت پانی وبجلی ۔

(جاری ہے)

رمضان شیڈول کے مطابق صنعتی سیکٹر میں 9گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ۔کسی جگہ بھی غیر اعلانیہ لو شیڈنگ نہیں کی جارہی ۔ ترجمان این ٹی ٹی ڈی سی کے طابق جامشورو میں سسٹم بحال کر دیا گیا ۔ جامشورو اور حبکو پاور پلانٹ کے جنریٹرز اسٹارٹنگ پراسس میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :