یوم تکبیر پاکستانی قوم اور دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے فخر کا دن ہے‘ (ن) لیگ

آج کے دن پاکستان دنیا کے نقشے پر پہلی مسلم ایٹمی قوت کے طور پر ابھرا‘ منشا اللہ بٹ،اقبال چنڑ،رانا ارشد

اتوار 28 مئی 2017 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) صوبائی وزیربلدیات محمد منشاء اللہ بٹ، وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑاور معاون خصوصی رانا محمدارشد نے مسلم لیگی عہدیداروں اور ورکروں سے اپنی اپنی ر ہائش ؂گاہوں پر ملا قات کرتے ہوئے یومِ تکبیر کے تاریخ ساز موقع پر انہیں اور قوم کو مبارک باددی ہے اورکہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پاکستان انیس سال پہلے آج ہی کے دن ایٹمی قوت بنااور آج کا دن پاکستان کی سیاسی اور دفاعی تاریخ کا انتہائی اہم دن ہے -یہ دن پاکستان کی تاریخ میں اہم سنگِ میل کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا۔

انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم اور دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے فخر کا دن ہے۔ 28مئی قومی امنگوں کا ترجمان اور ملی یکجہتی کا دن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کے دن پاکستان دنیا کے نقشے پر پہلی مسلم ایٹمی قوت کے طور پر ابھرا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے تمام تر دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کر کے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایااور وزیر اعظم نواز شریف اب پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنا رہے ہیں -انہوںنے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کا اعزاز بھی مسلم لیگ کے حصے میں آیاہے اورملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کا اعزاز بھی مسلم لیگ (ن) کو ہی حاصل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے۔ یومِ تکبیر کے یادگار اور تاریخی دن کے موقع پر میںان بہادر سپوتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :