مقبوضہ کشمیر :کمانڈرسبزار احمد اور دیگرشہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے لاکھوں لوگ کٹھ پتلی انتظامیہ کی پابندیوں کے باوجود ترال پہنچنے ، گاڑیوں کو سبز ہلالی پرچموں سے سجایا گیا تھا

اتوار 28 مئی 2017 14:30

․ سرینگر ۔ 28مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2017ء) مقبوضہ کشمیر میں حزب المجاہدین کے کمانڈر سبزار احمد کی شہادت کے ساتھ ہی ترال میں لوگوں کا اژدھام امڈ پڑا اور کٹھ پتلی انتظامیہ کی سخت پابندیوں اور رکاٹوں کے باوجود مختلف علاقوں سے لاکھوں لوگ شہداء کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سرینگر ، پلوامہ ، اسلام آباد، کولگام ، شوپیاں ، پلوامہ اور دیگر علاقوں سے لوگ ٹرکوں، موٹر سائیکلوں، نجی گاڑیوں، ٹریکٹروں ، لوڈ کیرئیروں اور دیگر ذرائع سے ترال پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

مختلف اضلاع سے آنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے ہفتے کی صبح گیارہ بجے ہی ترال کی طرف پیش قدمی شروع کی او ر جگہ جگہ کھڑیرکاوٹوں کو روندھتے ہوئے ترال پہنچنے ۔ لوگوں نے رضاکارانہ طورپر ترال جانے والے راستوں پرکھانے پینے کا انتظام کررکھاتھا۔بھارتی فورسز نے پانپور کے قریب خار دار تار نصب کرکے سرینگر سے آنے والے لوگوں کا راستہ روکنے کی کوشش کی تاہم لوگوں نے خار دار تار اکھاڑپھینکی۔ اس دوران سبز ہلالی پرچموں سے گاڑیوں کو سجایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :