مقبوضہ کشمیر: بھارتی پولیس نے یاسین ملک ، ہلال وار کو گرفتار کر لیا

اتوار 28 مئی 2017 14:30

سرینگر ۔ 28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو گرفتار کر کے سینٹرل جیل سرینگر منتقل کر دیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک کو اتوار کو صبح سویرے سرینگر کے علاقے مائسمہ میں گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا ۔ یاد رہے کہ محمد یاسین ملک شہید کمانڈر سبزار احمد ڈار اور دیگر شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کٹھ پتلی انتظامیہ کی پابندیوں کے باوجود ہفتے کے روز پلوامہ کے علاقے ترال پہنچنے تھے۔بھارتی پولیس نے پیپلز پولیٹیکل پارٹی کے چیئرمین ہلال احمد وار کو سرینگر میں گرفتار کر کے مائسمہ تھانے میں نظر بند کر دیا۔

متعلقہ عنوان :