بجٹ2017-18ءکےموقع پرکسانوں کا احتجا ج،حساس اداروں کی رپورٹ ارسال

کسانوں کےاحتجا ج کوڈرامہ اورخورشیدشاہ کوپروڈیوسرقراردیاگیا،کسانوں کاتماشاخورشیدشاہ نےلگوایا،احتجاج سےقبل پیپلزپارٹی نے کسانوں کوبلایا،تگڑاناشتہ کروایااور گیم پلان بھی سمجھایا۔رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 28 مئی 2017 14:05

بجٹ2017-18ءکےموقع پرکسانوں کا احتجا ج،حساس اداروں کی رپورٹ ارسال
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔28مئی2017ء) : حساس اداروں نے وفاقی بجٹ 2017-18ء کے موقع پرکسانوں کے احتجا ج سے متعلق رپورٹ وزارت داخلہ کوارسال کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق رپورٹ میں کسانوں کے احتجا ج کوڈرامہ اور خورشیدشاہ کوپروڈیوسرقراردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

بجٹ کے موقع پرڈی چوک پرکسانوں کاتماشاخورشیدشاہ نے لگوایا۔پلان کے تحت پیپلزپارٹی نے کسانوں کوبلایاور تگڑاناشتہ کروایااور گیم پلان بھی سمجھایا۔اسی طرح خورشیدشاہ نے کسانوں کواشتعال دلاکروہاں سے چلے گئے۔واضح رہے کسانوں کے پرتشدداحتجاج کے موقع پرپولیس نے شیلنگ کی اور لاٹھی چارج بھی کیا۔جس میں متعددکسان زخمی اور 100سے زیادہ کوگرفتارکرلیاگیاتھا۔۔۔ ویڈیو بھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :