شوبز خبریں *

سچن اے بلین ڈریمز پہلے ہی روز 8 کروڑ سے زائد کا ریکارڈ بزنس حاصل کرلیا فلم میں سچن ٹنڈولکر کا بچپن اور زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھایا گیا ہے

اتوار 28 مئی 2017 13:41

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2017ء) دنیائے کرکٹ کے مایاناز کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سچن: اے بلین ڈریمز‘‘ ریلیز کے پہلے روز 8 کروڑ سے زائد کابزنس حاصل کر کے ریکارڈ بنا لیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سچن ٹنڈولکر کو بھارت میں ایک ممتاز مقام حاصل ہے اور ملک بھر میں ان کے کروڑوں مداح ہیں، سچن ٹنڈولکر نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم سچن: اے بلین ڈریمز میں خود مرکزی کردار ادا کیا جبکہ فلم کو بیک وقت چار زبانوں ہندی، مراٹھی، تیلگو اور انگلش میں ریلیز کیا گیا جس کی وجہ سے فلم نے ریلیز کے پہلے ہی روز 8 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔

گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’’باہو بلی 2‘‘ کے سحر سے لوگ اب تک نہیں نکل سکے تھے لیکن سچن: اے بلین ڈریمز ’’باہو بلی 2‘‘ کا سحر توڑنے میں کامیاب ہو گئی ہے اور فلم کو بھارت میں بڑے پیمانے پر پزیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹویٹ کیا کہ ڈاکیو ڈرامہ سچن: اے بلین ڈریمز نے ریلیز کے پہلے دن 8 کروڑ 40 لاکھ کا متاثر کن بزنس کیا۔

سچن ٹنڈولکر کی بڑی فالوور شپ کی وجہ سے فلم کو پورے بھارت میں تقریبا 2400 اسکرینز پر ریلیز کیا گیا اور ورکنگ ڈے ہونے کے باوجود فلم کو لوگوں کی جانب سے بہت اچھا ردعمل موصول ہوا۔واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر کی زندگی پر بننے والی فلم میں نہ صرف سابق بھارتی کرکٹر کی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھایا گیا ہے بلکہ ان کے بچپن سے لے کر کیرئیر کے اختتام تک ہر چیز کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جس سے شائقین کو ان کی زندگی میں آنے والے اتار چڑھائو کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا موقع ملے گا۔ سچن ٹنڈولکر پہلی بھارتی شخصیت ہیں جنہوں نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں خود مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :