کراچی، پہلی سحری کے موقع پر بجلی کے طویل دورانیے کے بڑے بریک ڈاؤن نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا

۱شہریوں کی اکثریت نے اندھیرے میں سحری کی اور روزہ رکھا

اتوار 28 مئی 2017 13:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2017ء) رمضان المبار ک کی آمد کیساتھ ہی پہلی سحری کے موقع پررات گئے بجلی کے طویل دورانیے کے بڑے بریک ڈاؤن نے شہریوں کو شدید اذیت میں مبتلا کردیا اور کے الیکٹرک کی جانب سے سحری اور افطاری میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے دعوؤں کا بھی پول کھول دیا، شہریوں کی اکثریت نے اندھیرے میں سحری کی اور روزہ رکھا۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبار ک کی آمد کیساتھ ہی اتوار کے روز پہلی سحری کے موقع پر رات گئے ہونے والے بجلی کے طویل دورانیے کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی اندھیرے میں ڈوبا رہا اور اس ناگہانی آفت نے شہریوں کو شدید اذیت میں مبتلا کردیا اور کے الیکٹرک کی جانب سے سحری اور افطاری میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے دعوؤں کا بھی پول کھول دیاہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کی شب 9بجے سے ہی شہر کے بیشتر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا آغاز ہوگیا جبکہ کے اتوار کے روزبھی بجلی کی مکمل بحالی ممکن نہ ہوسکی اور دن کے وقت بھی شہری شدیدگرمی میں بجلی سے محروم رہے۔

شہریوں نے سحری اندھیرے میں کی او رپہلاروزہ رکھا۔بجلی کے بریک ڈاؤن سے سے متاثرہ علاقوں میں کراچی کے بڑے علاقے حب ،ماڑی پور،بلدیہ ٹاؤن ،لیاقت آباد ،اورنگی ٹاؤن،گلشن اقبال،معین آباد،نیول کالونی،موچکو،سائٹ ٹاؤن ،حدید،اسٹیل ٹاؤن،لانڈھی،قائدآباد،گلستان جوہر،کورنگی،ملیر،نارتھ کراچی،سرسید ٹاؤن،النور،سپرہائی وے ،کھارادار،سعودآباد جیسے اہم علاقوں سمیت دیگر علاقے شامل ہیں ۔

جبکہ ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ جامشورو میں ایکسٹراہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے کراچی اور اندرون سندھ بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا جس کے باعث پہلی سحری میں آدھے سے زیادہ شہر کی بجلی معطل ہوگئی۔کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کا عملہ تمام علاقوں میں بجلی کی بحالی کی کوششوں میں مصروف ہے ۔گلشن اقبال ،ناظم آباد ،فیڈرل بی ایریا میں بجلی بحال کردی گئی ہے دیگر علاقوں میں بجلی جلد بحال ہوجائے گی دھابیجی ،پیری سمیت تمام پمنگ اسٹیشن پر بھی بجلی فراہم کی جارہی ہے،کوشش کررہے ہیں کہ جلد ازجلدہی پورے شہرکی بجلی کی فراہمی کو ممکن بنایاجائے۔#

متعلقہ عنوان :