سیمنٹ کے 50 کلو بیگ پر ایکسائز ڈیوٹی میں 25 پیسے لگانے کے بعد قیمتوں میں 12 روپے تک اضافہ

اتوار 28 مئی 2017 13:41

سیمنٹ کے 50 کلو بیگ پر ایکسائز ڈیوٹی میں 25 پیسے لگانے کے بعد قیمتوں میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2017ء) وفاقی بجٹ 2017-18 میں سیمنٹ کے 50 کلو بیگ پر ایکسائز ڈیوٹی میں 25 پیسے لگانے کے بعد قیمتوں میں 12 روپے تک اضافہ متوقع ، ماہرین کے مطابق ایکسائز ڈیوٹی میں حالیہ اضافہ کے بعد سیمنٹ کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں ۔ پاکستان میں 50 کلوبیگ سیمنٹ کی قیمت 500 روپے جبکہ بھارت میں 292 روپے تک ہے ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سیمنٹ مینوفکچرنگ ایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال 2016-17 کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران سیمنٹ کی سیل میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ اکنامک سروے 2016-17 کے مطابق سیمنٹ سیکٹر کے مارکیٹ میں سرمایہ 907 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے جو کہ 2016 مارچ میں 655 ارب روپے تک تھا اس سیکٹر نے ٹیکس دینے کے بعد 61 ارب روپے کا منافع بھی کمایا ہے ۔ مارچ میں سیمنٹ کی پیداوار چار ملین ٹن تک پہنچ گئی تھی اور سیمنٹ کی فیکٹریاں اپنی کل پیداوار دیگر علاقوں کو بجھوا رہے ہیں ۔