ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا کے غیر ملکی دورے کا خوشگوار اختتام

اسرائیلی وزیر اعظم کی بیوی کو زیادہ توجہ دینے پر معاملہ خراب ہوا ، وطن واپسی پر دونوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دیئے

اتوار 28 مئی 2017 13:41

ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا کے غیر ملکی دورے کا خوشگوار اختتام
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا کے غیرملکی دورے کا اختتام ہیپی اینڈنگ پر ہوا ۔ دونوں وطن واپس پہنچے تو ہاتھوں میں ہاتھ تھے ، موڈ بھی خوشگوار تھا ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا کے غیرملکی دورے کے دوران ان کے تعلقات کا میڈیا میں خوب چرچا رہا ۔

(جاری ہے)

دونوں کا معاملہ اسرائیل پہنچنے پر بگڑا ، میلانیا اسرائیلی وزیر اعظم کی اہلیہ کو زیادہ لفٹ کرانے پر ٹرمپ سے خفا ہوئیں ۔

ائرپورٹ پر ٹرمپ کا ہاتھ جھٹکا ، روم پہنچنے پر بھی ان کی ناراضی برقرار رہی ۔ برسلز میں بھی خاتون اول ٹرمپ کے ساتھ ہونے کے باوجود بجھی بجھی نظر آئیں ۔ رومینٹک فلم کی طرح ٹرمپ اور میلانیا کے معاملے پر اختتام بھی ہیپی اینڈنگ پر ہوا ۔ دونوں وطن واپس پہنچے تو ہاتھوں میں ہاتھ تھامے ، موڈ بھی خوشگوار تھا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :