مقبوضہ کشمیر میں بھا رتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے دو افراد کی عمریں 70اور80سال تھیں

اتوار 28 مئی 2017 13:41

اسرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2017ء) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے جمعہ کواوڑی کے علاقے گل ہٹہ میں جن دو نامعلوم افراد کو شہید کرکے مجاہدین قراردیا ہے، مقامی لوگوں کے مطابق ان کی عمریں 70اور 80سال کی درمیان ہیں جس کی وجہ سے اٴْن کے عسکریت پسند ہونے پرشکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں۔ پولیس نے ان دونوںعمر رسیدہ افراد کی لاشوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے بارہمولہ کے مضافاتی علاقے گانٹہ مولہ میں سپرد خاک کیاہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ دونوں لاشوں کو رات کے اندھیر میں دفنایا گیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں کافی عمر رسیدہ تھے اوراٴْن کی عمر سے نہیں لگتا تھا کہ وہ عسکریت پسندہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ26برسوں کے دوران بھارتی فوج نے پہلی بار اتنے عمر رسیدہ افراد کو مجاہدین قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے واقعے کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اٴْنہوں نے دونوں لاشوں کو گزشتہ ہفتے ہندوارہ میں شہید ہونے والے نوجوانوں کیلئے تیار کی گئی قبروں میںدفن کیا جو تقریباً ایک ہفتے سے کھلی پڑی ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ اس قبرستان میں پہلے سے تین درجن کے قریب نامعلوم افراد دفن ہیں جو گزشتہ دو سال کے دوران بھارتی فورسز کے مطابق وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میںجھڑپوں کے دوران شہید ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :