برطانیہ: مانچسٹر حملے کی رات لی گئی ملزم سلمان عبیدی کی تصاویر جاری

اتوار 28 مئی 2017 13:41

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2017ء)مانچسٹر پولیس نے کنسرٹ حملے کے حملہ آور سلمان عبیدی کی نئی تصاویر جاری کر دیں جاری کی گئی نئی تصاویر سی سی ٹی وی کیمروں سے حاصل کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والا بم سٹی سینٹر کے ایک اپارٹمنٹ میں تیار کیا گیا تھا تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور اسی اپارٹمنٹ سے حملے کے لئے روانہ ہوا تھا۔ کے ایرینا میں ہونے والے اس بم حملے میں بیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔