رواں عدالتی ہفتے کے دوران مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے 6بنچ تشکیل

اتوار 28 مئی 2017 13:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2017ء) چیف جسٹس ثاقب نثار نے آج سوموار سے شروع ہونے والے 5روزہ عدالتی ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے 6بنچ تشکیل دیدیئے بنچ اول چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس فیصل عرب، بنچ دوئم جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، بنچ سوئم جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس اعجاز الاحسن،بنچ جہارم جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم، بنچ پنجم جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس سجاد علی شاہ جبکہ بنچ ششم جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں جسٹس سردارطارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میا ں خیل پر مشتمل ہو گا

متعلقہ عنوان :