وزیراعظم کےبیٹے حسین نوازنے پاناماجے آئی ٹی کے سامنےاپنامئوقف پیش کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 28 مئی 2017 13:27

وزیراعظم کےبیٹے حسین نوازنے پاناماجے آئی ٹی کے سامنےاپنامئوقف پیش ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔28مئی2017ء) : وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نوازنے پاناماجے آئی ٹی کے سامنے اپنامئوقف پیش کردیا،حسین نوازاپنے وکیل کے ہمراہ پاناماجے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نوازدوگھنٹے سے زائدوقت کمیٹی کے سامنے پیش رہے۔میڈیاسے مختصرگفتگوکرتے ہوئے میئراسلام آبادنے کہا کہ حسین نوازنے جے آئی ٹی کے روبرواپنابیان ریکارڈکروادیاہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے آج ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے واجدضیاء کی سربراہی میں پاناماجے آئی ٹی کے سامنے حسین نوازسے 2گھنٹے زائدوقت پوچھ گچھ کی گئی۔اجلاس میں پاناماٹیم کے تمام ارکان نے شرکت کی۔حسین نوازکے وکیل نے میڈیاسے گفتگوکرنے سے گریزکیا۔جے آئی ٹی کے سامنے پیشی سے قبل حسین نوازنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی نے 24گھنٹوں کے نوٹس پربلایاہے۔سوالنامہ بھی نہیں دیاگیا۔تاہم پیشی کے بعد حسین نواز جوڈیشل اکیڈم،ی کے عقبی دروازے سے روانہ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :