صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے ،ْسردار طارق محمود

اتوار 28 مئی 2017 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء)چیئرمین مریڈین کنسولٹڈ پرائیوٹ لمیٹڈ سردارطارق محمود خان نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے کھیلوں کے مقابلوں سے نوجوانوں کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے، کھیلوں کی سرگرمیوں میں نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تا کہ ایک تندرست معاشرہ تشکیل پا سکے۔

(جاری ہے)

کھیلوں کے میدان سجانے کے لئے اساتذہ اور والدین اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے،، انہوں نے کہا کہ جس ملک کے کھیلوں کے میدان آباد ہوں تو وہاں کے ہسپتال ویران ہونگے، انہوں نے کہا کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیںاور وہ ملک کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں ان کی کھیل کے میدان میں حوصلہ افرائی کرنا ہمارافرض ہے، انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ڈسپلن کی پابندی کرنی چاہئے