صفدر آباد میں پولیس اور مطلوب افراد کے درمیان مبینہ مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک

خفیہ اطلاع پر قتل کے الزام میں مطلوب ملزمان کی موجودگی پر ایک گھر پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی‘ پولیس

اتوار 28 مئی 2017 13:20

صفدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) شیخوپورہ کے علاقہ صفدر آباد میں پولیس اور مطلوب افراد کے درمیان مبینہ مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر قتل کے الزام میں مطلوب ملزمان کی موجودگی پر ایک گھر پر چھاپہ مارا تو پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں تینوں ملزمان ہلاک ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کی لاشوں کو سپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی شناخت آصف، جاوید اور ثقلین کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا ء کے حوالے کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :