پیپلز پارٹی کے اندر کڑے احتساب کے بعد اسے جلد دوبارہ عروج حاصل ہوگا ‘ سردار حُر بخاری

تجویز کردہ بجٹ پر نظر ثانی کر کے تنخواہوں‘ پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے 50فیصد اضافہ کیا جائے‘ رہنما پیپلز پارٹی

اتوار 28 مئی 2017 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار حُر بخاری نے کہا ہے کہ پارٹی کے اندر کڑے احتساب کے بعد انشا اللہ اسے جلد دوبارہ عروج حاصل ہوگا ،عوام کی ابتر حالت کی حکومت کے ساتھ اپوزیشن بھی برابر کی شریک ہے ،عوام با شعور ہو چکے ہیں انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں غیر متوقع نتائج آئیں گے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے جو لوگ پیپلز پارٹی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں وہی اس کو دوبارہ پائوں پر کھڑا کرنے کے دعوے کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

نام نہاد قیاد ت خفیہ رائے شماری کرا لے اسے رہنمائوں اور کارکنوں کے جذبات سے آگاہی حاصل ہو جائے گی ۔ سردار حُر بخاری نے کہا کہ پارٹی میں کڑے احتساب کے بعد انشا اللہ پارٹی جلد دوبارہ عروج حاصل کرے گی اور اس میں اب زیادہ دیر نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے غریب کی بجائے سرمایہ داروں کا بجٹ پیش کیا ہے ، وزیر خزانہ 14سے 15ہزار میں چار افراد کی فیملی کا بجٹ بنا کر دکھا دیں ۔ مطالبہ ہے کہ تجویز کردہ بجٹ پر نظر ثانی کی جائے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوںاور پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے 50فیصد جبکہ مزدوروں کی کم از کم اجرت 30ہزار روپے مقرر کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :