جامشورو میں ہائی پاور ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے سے کراچی اور اندرون سندھ کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے

اتوار 28 مئی 2017 13:20

جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) جامشورو میں ہائی پاور ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے سے کراچی اور اندرون سندھ کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق رمضان المبارک کی پہلی سحری کے وقت جامشورو میں ہائی پاور ٹرانسمشن لائن ٹرپ ہو گئی جس کے باعث کراچی کے علاقوں گلستان جوہر، گلشن اقبال ،نارتھ ناظم آباد ، اورنگی ٹاون، لیاقت آباد ، کھارادر،کیماڑی،شاہ فیصل کالونی، ملیر، ایئرپورٹ سمیت اندرون سندھ کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گی۔ترجمان حیسکو محمد صادق کا کہنا ہے حیسکو ریجن کی13 اضلاع کی76 گرڈاسٹیشن بند ہوئے تھے تاہم 76 گرڈ اسٹیشن میں سی22گرڈ اسٹیشنوں پربجلی بحال کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :