فیصل آباد ،ْ نوجوان دوشیزہ کو نوکری کا جھانسہ دے کر جنسی درندگی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

اتوار 28 مئی 2017 13:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) نوجوان دوشیزہ کو نوکری کا جھانسہ دے کر جنسی درندگی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق فیصل آباد کے چک 121 ج۔ب کی 17 سالہ (ث) کو نوکری کا جھانسہ دیکر ملزم فقیر حسین نے ساتھی کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

(جاری ہے)

ملزم فقیر حسین نے (ث) کو بہانے سے الائیڈ ہسپتال بلوایا جہاں سے موٹر سائیکل پر ہمایوں ٹائون ایک خالی مکان میں لے گیا اور اپنے ساتھی سے مل کر (ث) کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہوگئے ۔ بتایاگیا ہے کہ متاثرہ فیملی کی درخواست پر پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔