وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی اچھا اقدام ہے ،ْ شیخ رشید احمد

آئی ٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ (ن )لیگ کے خلاف جائے گا ،ْمیڈیا سے گفتگو

اتوار 28 مئی 2017 13:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی اچھا اقدام ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حسین نواز نے اچھا کیا جو ضد نہیں کی ،ْانہیں پیش ہونا پڑا امید ہے (ن )لیگ قانونی تقاضے پورے کرے گی اور جے آئی ٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ (ن )لیگ کے خلاف جائے گا،نواز شریف کے کیس میں آج کا دن اہم ہے،وکیل کو ساتھ لانا ان کی حکمت عملی کا حصہ ہے اور یہ ٹیکنیکل لوگ ہیں اور بڑے وکلا کی میٹنگ کرتے ہیں۔