موجودہ حالات میں میثاقِ معیشت خوش آئند ہے ،ْ فواد چوہدری

کالا باغ ڈیم کے معاملے پر بھی سب جماعتوں کو ایک صفحے پر لانے کی ضرورت ہے ،ْ انٹرویو

اتوار 28 مئی 2017 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں حکومت کی جانب سے تمام جماعتوں کو میثاق معیشت پر متفق ہونے کو خوش آئند قرار دیدیا ہے۔ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ اگر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی ای) اور اسٹیل ملز کی نجکاری کے معاملات پر مکمل اتفاق ہوجائے تو اس سے ملکی معیشت کو کافی فائدہ ہوگا لہذا اس لحاظ سے یہ حکومتی تجویز مثبت ثابت ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ صرف یہی نہیں، بلکہ ڈیمز خاص طور پر کالا باغ ڈیم کے معاملے پر بھی سب جماعتوں کو ایک صفحے پر لانے کی ضرورت ہے تاکہ اس کے قیام سے ملک میں ترقی کی شرح میں اضافہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ اگر تمام نہیں تو کم از کم اپوزیشن کی تین بڑی سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ بیٹھنا چاہیے تاکہ ملکی معیشت کو درست سمت کی جانب لے کر جایا جاسکے۔

انہوںنے کہاکہ حکومت کو تقریباً ساڑھے چار سال کا عرصے مکمل کرنے کے بعد اب اس بات کا خیال صرف اس لیے آیا ہے کیونکہ کئی سیاسی بحرانوں کے باعث اس پر اپوزیشن کا سخت دباؤ ہے اور یہ اقدام بھی اسی دباؤ کو کم کرنے کی ایک کوشش ہے۔انھوں نے کہا کہ مالی سال 18-2017 کے بجٹ میں جو اعداد و شمار پیش کیے گئے، وہ خود حکومت کے اپنے تیار کردہ ہیں جبکہ آئندہ چند روز میں تحریک انصاف عوام کے سامنے اصل حقائق پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :