مسلم لیگ (ن)تمام اداروں کا احترام کرتی ہے ،ْدانیال عزیز

عمران خان دو سال میں ایک مرتبہ بھی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے ،ْ میڈیا سے گفتگو

اتوار 28 مئی 2017 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)تمام اداروں کا احترام کرتی ہے ،ْ عمران خان دو سال میں ایک مرتبہ بھی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ان کی جماعت پاکستان کے تمام اداروں کا احترام کرتی ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان عدالتوں سے اشتہاری ہیں اور ان کے خلاف 2014 سے جے آئی ٹی بنی ہوئی ہے تاہم وہ دو سال میں ایک مرتبہ بھی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔دانیال عزیز نے کہاکہ عوام خود دیکھ لے کون پاکستان کے اداروں کا احترام کرتا ہے ،ْحسین نواز کو پیش ہونے کی ضرورت نہیں تھی ،ْپھر بھی وہ پیش ہوئے۔