Live Updates

عالمی برادری نہتے کشمیریوں پربھارتی مظالم کا نوٹس لے،عمران خان

کشمیرکمیٹی کے معاملے پر مولانا فضل الرحمن کا احتساب ہونا چاہیے، کشمیریوں کے معاملے پرعالمی برادری دوہرے معیار کا شکار ہے، حکومت مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کاردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 28 مئی 2017 13:04

عالمی برادری نہتے کشمیریوں پربھارتی مظالم کا نوٹس لے،عمران خان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔28مئی2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری نہتے کشمیریوں پربھارتی مظالم کا نوٹس لے،کشمیردنیاکابڑابھارتی فوجی علاقہ بن چکاہے،مقبوضہ میں کشمیریوں پرتشددکی نئی لہربھارتی ریاستی دہشتگردی کاحصہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کشمیریوں پربھارتی مظالم کے ردعمل میں کہاکہ 12نہتے کشمیریوں کی شہادت ریاستی دہشتگردی ہے۔

کشمیریوں کے معاملے پرعالمی برادری دوہرے معیارکاشکارہے۔فضل الرحمن کی سربراہی میں کشمیرکمیٹی شرمناک ناکامی سے دوچارہوئی ہے۔کشمیرکمیٹی کے معاملے پرمولانافضل الرحمن کااحتساب ہوناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں سوشل میڈیاپربھی پابندی لگارکھی ہے۔ حکومت مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پرجاگرکرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات