فیروزوالا:اسکول ٹیچرزکاصفائی نہ کرنےپرطالبہ پرتشدد،معذورکردیا،مقدمہ درج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 28 مئی 2017 13:01

فیروزوالا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔28مئی2017ء):فیروزوالامیں سکول ٹیچرزنے صفائی نہ کرنے پرطالبہ کوچھت سے دھکادے دیا،جس کے نتیجہ میں طالبہ کابازو،ٹانگ اور ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق فیروزوالانے سکول ٹیچرزنے طالبہ کومبینہ تشدد کانشانہ بنایا۔اساتذہ نے صفائی نہ کرنے پرطالبہ فجرنورکوچھت سے دھکادیا۔بازو،ٹانگ اور ریڑھ کی ہڈی ٹوٹنے سے طالبہ معذورہوگئی۔پولیس نے 6روزبعددونوں اسکول ٹیچرزکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔