سکالر فرح شیرین نے نینوبائیوٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کرلی

اتوار 28 مئی 2017 12:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2017ء)سنٹر آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ مائیکرو بیالوجی کی سکالر فرح شیرین علی شاہ نے نینوبائیوٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کرلی‘ ان کے سپروائزر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمدڈین فیکلٹی آف لائف اینڈ انورمنٹل سائنسز جبکہ ایکسٹرنل ایگزامینرکوہاٹ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر نورمحمدتھے‘ سکالر نے ویڈیوکانفرنس ہال میں سپروائزر ایگزامینراورسنٹر کی ڈائریکٹرپروفیسر ڈاکٹر غوثیہ لطف الله کی موجودگی میں اپنی تحقیق کا کامیابی سے دفاع کیا‘ انہوں نے تحقیق کے دوران اپنے تین ریسرچ پیپرز بھی شائع کیے۔