سکالر رخشندہ مشتاق نے ایجوکیشن میں پی ایچ ڈی کرلی

اتوار 28 مئی 2017 12:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2017ء)ادارہ تعلیم وتحقیق پشاور یونیورسٹی کی ریسرچ سکالر رخشندہ مشتاق نے ڈاکٹر امجد ریباکی زیرنگرانی پی ایچ ڈی کرلی ان کے ایکسٹرنل ایگزامنیر پرسٹن یونیورسٹی کوہاٹ کیمپس کے ڈین ڈاکٹر عمر علی خان تھے انسٹیٹیوٹ میں ڈین ڈاکٹر تاج محرم خان اور ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد علی کی زیرصدارت منعقدہ امتحانی نشست میں سکالر نے اپنی تحقیق کا کامیابی سے دفاع کیا۔