جولائی پورے یورپ میں یوم برہان وانی شہید منایاجائے گا،محمد غالب

بھارت کے منفی پروپیگنڈے پر پانی پھر گیا‘ برہان وانی کی شہادت نے پوری دنیا کے ایوانوں میں ہلچل مچا دی

اتوار 28 مئی 2017 12:50

برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب اور جنرل سکریٹری انصر منظور حسین نے مشترکہ طورپر اعلان کیاہے کہ 8 جولائی کو پورے یورپ میں برہان وانی شہید کی یاد میں برہان وانی ڈے منایا جائے گا مختلف ممالک میں مظاہرے، ریلیا ںاور تقریبات منعقد کی جائیں گی برہان وانی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جائے گا ، ان خیالا ت کا اظہارانھوںنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوء کیاانھوںنے کہاکہ برہان وانی کی شہادت بعدتحریک آزادی کشمیر کو تقویت ملی ہے تحریک ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگی ہے اورکشمیری نوجوانوں کی تحریک آزادی سے وابستگی بھارت کے خلاف میدان نکل آئے۔

انہوں نے کہا برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بھی روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے پیلٹ گن کا استعمال اور مسلسل کرفیو اور بھارت نے ظلم اور بربریت کے پہاڑ توڑ ڈالے مگر کشمیر نوجوانوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ بھارت کے لیے کشمیر کی سر زمین کو تنگ کر دیں گے اور دنیا پر واضع کر دیں گے کہ آزادی ہماری منزل ہیاس پر کوئی سودا نہیں ہوسکتا اور بھارت کے تمام تر مظالم کے باوجو جدوجہد کو جارہی رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

تحریک کشمیر یورپ کے رہنمائوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت نے پوری دنیا کے ایوانوں میں ہلچل مچا دی بھارت جو دنیا کو یہ تاثر دے رہا تھا کہ کشمیر میں امن ہے برہان وانی نے بھارت کے اس منفی پروپیگنڈے پر پانی پھیر دیا کشمیریوں کی نئی نسل جو گذشتہ تیس سالوںمیں پیدا اور پروان چڑی ہے بھارت کے خلاف برسرپیکارر اور میدان میں ہے بھارت کے اندر سے بھی نریندر مودی پیغام دیا گیا کہ کشمیر ہمارا نہیں ہے بھارت کے دانشور اور فوجی ماہرین بھی بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل پر توجہ دلا رہے ہیں کہ دہشت گردی اور فوجی قوت کے بل بوتے پر کشمیر پر غاصبانہ نہیں رکھا جا سکتا اور دنیا بھی بھارت کو امن اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کے زور دے رہی ہے بھارت کے لیے نوشتہ دیوار ہے کہ وہ زمینی حقائق پردہ ڈالنے کی کوشش نہ کرئے اور مسلہ کشمیر کے پُرامن حل پر توجہ دے۔

متعلقہ عنوان :