شیخوپورہ میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ملزمان ہلاک

اتوار 28 مئی 2017 12:50

شیخو پورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) صفدر آباد میں پولیس اور مطلوب افراد کے درمیان مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق شیخوپوہ کے علاقے صفدرآباد میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر قتل کے الزام میں مطلوب ملزمان کی موجودگی پر چھاپا مارا تو پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں تینوں ملزمان ہلاک ہو گئے۔پولیس نے اس حوالے سے کہاکہ ہلاک ملزمان کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی شناخت آصف، جاوید اور ثقلین کے ناموں سے ہوئی ہے ،ْ قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :