پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی قیادت میں ہجوم نے گرڈاسٹیشن پرحملہ کیا ،ْان گرڈ اسٹیشنوں پر 70فیصد بجلی چوری ہوتی ہے ،ْ خواجہ آصف

کے پی پولیس نادہندگان اوربجلی چوروں کے مظاہروں کوتحفظ دے رہی ہے ،ْ وفاقی وزیر پانی وبجلی کی گفتگو

اتوار 28 مئی 2017 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خوا جہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی قیادت میں ہجوم نے گرڈاسٹیشن پرحملہ کیا ،ْان گرڈ اسٹیشنوں پر 70فیصد بجلی چوری ہوتی ہے اور وصولی نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

پشاورکے گرڈ اسٹیشنوں پر مشتعل مظاہرین کی جانب سے توڑ پھوڑ اور زبردستی اپنے علاقوں میں بجلی بحال کرنے پر وفاقی وزیر پانی و بجلی نے کہا کہ کے پی پولیس نادہندگان اوربجلی چوروں کے مظاہروں کوتحفظ دے رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :