جن دو اراکین پر حسین نواز نے اعتراض کیا ان دونوڈں کا نواز شریف کی مخالف سیاسی جماعت سے تعلق ہے ،ْپرویز رشید

سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت (کل)ہوگی تو پھر جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا کیا مقصد ہی میڈیا سے گفتگو

اتوار 28 مئی 2017 12:50

جن دو اراکین پر حسین نواز نے اعتراض کیا ان دونوڈں کا نواز شریف کی مخالف ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ جن دو اراکین پر حسین نواز نے اعتراض کیا ان دونوڈں کا نواز شریف کی مخالف سیاسی جماعت سے تعلق ہے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن )کے رہنما پرویز رشید نے کہاکہ جے آئی ٹی میں شریک جن دو اراکین پرحسین نوازنیاعتراض کیا ہے ان دونوں کا نوازشریف کی مخالف سیاسی جماعت سے تعلق ہے۔

(جاری ہے)

پرویزرشید نے کہاکہ جن دو اراکین پرحسین نوازنے اعتراض کیا وہ خود کو تحقیقات سے الگ کرلیتے۔ان کا کہنا تھا کہ حسین نواز کی سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت (کل)پیر کو ہوگی تو پھر ان کے ایک روز قبل جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا کیا مقصد ہی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئر مین سی ڈی اے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیزنے کہا کہ وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز سے اظہار یکجہتی کیلئے آئے ہیں ۔