جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے ہفتہ کو نوٹس ملا ،ْ مجھے صرف 24گھنٹے دیئے گئے ،ْحسین نواز

کوئی سوالنامہ اور طریقہ کار نہیں بھیجا گیا اور مجھ سے کوئی خاص دستاویزات نہیں مانگیں ،ْجے آئی ٹی کے سامنے پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو

اتوار 28 مئی 2017 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف صاحبزادے حسین نواز نے کہاہے کہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے ہفتہ کو نوٹس ملا ،ْ مجھے صرف 24گھنٹے دیئے گئے ،ْکوئی سوالنامہ اور طریقہ کار نہیں بھیجا گیا اور مجھ سے کوئی خاص دستاویزات نہیں مانگیں ۔ اتوار کو وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز اپنا بیا ن ریکارڈ کر انے کیلئے پاناما پیپرز کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے روبروپیش ہوئے۔

اتوار کوجے آئی ٹی کے سامنے پیشی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حسین نواز نے کہاکہ وہ اپنے وکیل کے ساتھ آئے ہیں ،ْمیں کسی مفروضے پر بات نہیں کرنا چاہتا،ْوکیل کو اگر میرے ساتھ جے آئی ٹی میں جانے سے روکا گیا تو واپسی پرموقف دوں گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مجھے کوئی سوالنامہ اور طریقہ کار نہیں بھیجا گیا ،ْجے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے ہفتہ کو نوٹس ملا، مجھے صرف 24گھنٹے دیئے گئے۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ کوجے آئی ٹی کے صرف 2 ارکان یا باقی لوگوں پر بھی پراعتراض ہے حسین نواز نے جواب دیا کہ میں نے کسی شخص پر نہیں ان کے کنڈکٹ پر اعتراض کیاہے ،ْجس شخص کے کنڈکٹ پر بھی اعتراض ہوگاکروں گا۔اس موقع پر حسین نواز کے ساتھ ان کے وکیل عبدالغنی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :