پاناماکیس:شریف خاندان کی جےآئی ٹی کےسامنے تلاشی شروع ہوگئی،شفقت محمود

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 28 مئی 2017 12:35

پاناماکیس:شریف خاندان کی جےآئی ٹی کےسامنے تلاشی شروع ہوگئی،شفقت محمود
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔28مئی2017ء) :تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شفقت محمودنے کہاہے کہ پاناماکیس میں شریف خاندان کی جے آئی ٹی کے سامنے تلاشی شروع ہوگئی،شریف خاندان کی تلاشی شروع ہوتے ہی روناشروع کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نوازکی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے ردعمل میں کہا کہ شریف خاندان کیخلاف کریمنل انوسٹی گیشن ہورہی ہے۔ شریف خاندان نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکرکسی پراحسان نہیں کیا۔حسین نوازپیش نہ ہوتے توتوہین عدالت کے مرتکب ہوتے۔جے آئی ٹی کودباؤمیں لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔معاملات کشیدگی کی جانب دھکیلنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔