مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے سبزار احمد سمیت شہید ہونے والے نوجوانوں کوشاندار خراج عقیدت
اور29مئی کو مکمل ہڑتال اور 30مئی کو شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ترال میںتعزیتی جلسے کی اپیل
اتوار 28 مئی 2017 12:20
(جاری ہے)
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مجوزہ تعزیتی جلسے میں شرکت کے لیے مقررہ تاریخ پر ترال پہنچ جائیں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا عملی مظاہرہ کریں۔
انہوں نے کہاکہ ترال میں بھارتی فوج اور پولیس نے نہتے شہریوں پر اندھا دھند گولیاں اور پیلٹ چلا ئے جس سے ایک شہری شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے ، اس ریاستی دہشت گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ آزادی پسندرہنمائوںنے کہا کہ کشمیری قوم نے 2008ء، 2010ء اور 2016ء میں لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر آکر پُرامن طریقے سے اپنے حقِ خودارادیت کے مطالبے پر مبنی جدوجہد کو آگے بڑھانا چاہا لیکن بھارت نے اس جمہوری طریقِ کار کا کوئی مثبت جواب نہیں دیا ۔ بھارتی فوج اور دیگر فورسز نے نہتے شہریوں پر گولیاں چلاکر سینکڑوں کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کردیا اورمہلک ہتھیار پیلٹ کا استعمال کرکے سینکڑوں کو آنکھوں کی بینائی سے محروم کردیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے اس ظالمانہ رویے نے کشمیری قوم کی نوجوان نسل کو پُرامن جدوجد کے فلسفے سے ایک بار پھر مایوس کردیا ہے اور وہ سرفروشی کے راستے پر نکلنا شروع ہوگئے ۔ آزادی پسند رہنمائوں نے کہا کہ آج جتنے بھی کشمیری قوم کے لخت جگر میدانِ عمل میں سرگرم ہیں، وہ سب اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ذہین وفطین ہیں۔ انہوں نے شعور کی پختگی کے ساتھ جبروزیادتیوں کے خلاف آواز بُلند کی ہے۔ ان میں اکثریت ایسے نوجوانوں کی ہے، جن کو عسکریت میں شامل ہونے سے پہلے بھارتی فوج اور پولیس نے ہر طرح سے مظالم کا نشانہ بنایا اور قدم قدم پر ان کی عزت نفس کو ٹھیس پہنچائی ۔ انہوںنے کہا کہ جہاں بھی نہتے لوگوں کو ریاست کی طرف سے ظلم اور جبر کا نشانہ بنایا جاتا ہے، وہاں اس کا ایک فطری اور قدرتی ردّعمل سامنے آتا ہے۔ آزادی پسند رہنمائوں نے شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ قوم کے کل کے لیے اپنے آج کو قربان کررہے ہیں۔ ان کو خراج عقیدت پیش کرنا اور ان کی قربانیوں کی حفاظت کرنا ہم پر فرض ہے اور یہ ہماری ملی اور قومی ذمہ داری ہے۔ انہوںنے پُرامن مظاہرین پر تشدد ڈھانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسزکا یہ رویہ آگ پر پٹرول چھڑکنے کا کام کررہا ہے اور اس سے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔ بھارتی فوج اور پولیس لوگوں کو لاشوں پر آنسو بہانے سے بھی روکتی ہیں۔ یہ رویہ زخموں پر نمک پاشی کا کام کرتا ہے اور اس سے جذبات مزیدبرانگیختہ ہوجاتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.