شوبز ، کھیلوں سے وابستہ اور دیگر شعبوں کی نامور شخصیات کوایک درخت لگانے کی مہم کا آغاز کرنا چاہیے ‘ ندا یاسر

اپنے شوہر یاسر نواز کیساتھ مل کر جو پودے لگائے تھے وہ اب درخت بن چکے ہیں ،حکومت بھی مہم چلائے ‘ اداکارہ کی گفتگو

اتوار 28 مئی 2017 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) اداکارہ ندا یاسر نے کہا ہے کہ میں نے اپنے شوہر یاسر نواز کے ساتھ مل کر جو پودے لگائے تھے وہ اب درخت بن چکے ہیں اور لوگوں کو ان کی چھائوں میں بیٹھے دیکھ کر راحت محسوس ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

’’این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگو رتے ہوئے ندا یاسر نے بتایا کہ مجھے اور میرے شوہر یاسر نواز کودرخت لگانے کا بڑا شوق ہے ہم دونوں نے مل کر اپنے گھر کے باہر اور دیگر مقامات پر کئی سالوں پہلے جوپودے لگائے تھے آج وج سایہ دار درخت کی صورت اختیار کر چکے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ میری شوبز ، کھیلوں سے وابستہ اور دیگر شعبوں کی نامور شخصیات سے درخواست ہے کہ وہ ملک میں ایک درخت لگانے کی مہم کا آغاز کریں کیونکہ انہیں دیکھتے ہوئے عوام بھی ان کی پیروی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انسانی زندگی اور صاف ستھرے ماحول کے لئے درخت بہت ضروری ہیں اور حکومت کو اس سلسلہ میں باقاعدہ مہم چلانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :