نام چوری کرنے والی اداکارہ کیخلا ف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہوں ‘ فیروزہ علی

گزشتہ دس سالوں سے تھیٹر پر کام کر رہی ہیں ،ایک نئی اداکارہ میری شہرت کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے ‘ گفتگو

اتوار 28 مئی 2017 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) اداکارہ فیروزہ علی نے کہا ہے کہ نام چوری کرنے والی اداکارہ کے خلا ف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہوں ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں گزشتہ دس سالوں سے تھیٹر پر کام کر رہی ہیں اور میری شہرت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اب ایک نئی اداکارہ نے بھی اسٹیج میں کام کرنے کے لئے فیروزہ علی کے نام سے کام شروع کر دیا ہے ۔ فیروزہ علی نے کہا کہ میں نا م چوری کرنے والی اداکارہ کو مشورہ دیتی ہوں کہ وہ میرے نام کافائدہ اٹھانے سے باز رہے بصورت دیگر میں اس کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہوں کیونکہ میرا نام چرا کر سستی شہرت حاصل کی جارہی ہے ۔