ڈاکٹروں نے طبیعت سنبھلنے پر اداکار اشر ف راہی کو گھر جانے کی اجازت دیدی ،مکمل آرام کا مشورہ

اتوار 28 مئی 2017 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء)ڈاکٹروں نے طبیعت سنبھلنے پر اداکار اشر ف راہی کو گھر جانے کی اجازت دیدی ۔ تفصیل کے مطابق سینئر اداکار اشرف راہی کو اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث مقامی نجی ہسپتال داخل کرا دیا گیا تھا جہاں علاج معالجے کی سہولیات کے بعد انکی صحت میں بہتری آئی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروںنے اشرف راہی کو گھر جانے کی اجازت دیتے ہوئے مکمل آرا م کا مشورہ دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اشرف راہی ہیپا ٹائٹس سی اور شوگر جیسے امراض میں مبتلا ہیں۔