اینٹی کرپشن ٹربیونل میں سپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت (آج )سے دوبارہ شروع ہو گی

اتوار 28 مئی 2017 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) اینٹی کرپشن ٹربیونل میں سپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت آج ( پیر) سے دوبارہ شروع ہو گی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ اینٹی کرپشن ٹربیونل کے رو برو معطل کرکٹر خالد لطیف کے خلاف آج ( پیر) کے روز آخری گواہ پیش کرے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹربیونل کی طرف سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان اور ایف آئی اے کے ملازم کو بھی جرح کے لئے بلائے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :