برائلر گوشت کی قیمت میںکمی کا رجحان ،11روپے فی کلو کمی

اتوار 28 مئی 2017 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء)مارکیٹ میںبرائلر گوشت کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے ۔ گزشتہ روز مارکیٹ میں برائلر گوشت کی قیمت 11روپے کمی سے 213روپے سے 202روپے فی کلو کی سطح پر آ گئی ۔

(جاری ہے)

فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی دو روپے درجن کمی دیکھی گئی جو 93سے کم ہو کر 91روپے ہو گئے۔ حکومت کی طرف سے لگائے گئے رمضان بازاروں میں برائلر گوشت 192روپے فی کلو میں فروخت کیا گیا ۔