زکوة کٹوتی کے سلسلہ میں بینک (آج )بند رہیں گے

اتوار 28 مئی 2017 12:20

ْ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء)اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق زکوة کٹوتی کے سلسلہ میں تمام بینک آج( پیر) کے روز پبلک ڈیلنگ کیلئے بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

معمول کے مطابق ہر سال یکم رمضان المبارک کو تمام بینک زکوة کٹوتی کے سلسلہ میں بند رہتے ہیں تاہم امسال یکم رمضان المبارک اتوار کوہونے کے باعث بینک (پیر) کے روز پبلک ڈیلنگ کے لئے بند رہیں گے تاہم تمام عملہ ڈیوٹی پر حاضر ہو گا۔امسال 1437-38 ہجری کیلئے زکو ة کا نصاب 38 ہزار 406روپے مقرر کیا گیاہے۔ملک بھر کے بینکوں میں سیونگ اکائونٹس رکھنے والوں کے اکائونٹس سے 38ہزار 406روپے یا زیادہ رقم ہونے کی صورت میں زکو ةکاٹی جائے گی تاہم خصوصی استثنیٰ کے حامل کھاتہ داروں پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔