رمضان المبارک کے آغاز پر ہی منافع خور مافیا کی مان مانیوں سے حکومت کی گڈ گورننس ‘ رٹ کی قلعی کھل گئی‘ مسرت چیمہ

سبزیوں ، پھلوں ، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 40سے 70فیصد تک بلا جواز اضافہ ظلم کی انتہا ہے ‘ نائب صدر پی ٹی آئی

اتوار 28 مئی 2017 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کی نائب صدر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آغاز پر ہی منافع خور مافیا کی من مانیوںسے حکومت کی گڈ گورننس اور رٹ کی قلعی کھل گئی ہے ،سبزیوں ، پھلوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 40سے 70فیصد تک بلا جواز اضافہ ظلم کی انتہا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف دینے کیلئے پیشگی کوئی تیاریاں نہیں کی تھیں اور افرا تفری کے عالم میں انتظامات کرنے کے باعث منافع خور مافیا نے بھرپور فائدہ اٹھایا ۔

انہوںنے کہا کہ رمضان المبار ک کے پہلے روز ہی سبزیوں، پھلوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 40سے 70فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو ظلم کی انتہا ہے اور اس کی ساری ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر صرف اجلاسوں کی صدارت کرنے اور وزراء فوٹو سیشنز کی بجائے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں اور منافع خور مافیا کو لگام ڈالی جائے۔