گجرات میں فائرنگ سے ماں باپ اور بیٹا قتل

مقتولین کی شناخت 70 سالہ فیاض، 60سالہ سکینہ اور 45سالہ سجاد کے نام سے ہوئی ، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا،پولیس

اتوار 28 مئی 2017 11:40

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) گجرات کے علاقہ کوٹ ککہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ماں باپ اور بیٹے کو قتل کردیا۔ گجرات کے علاقے کوٹ ککہ تھانہ کنجاہ میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں فائرنگ کر کے ماں باپ اور بیٹے کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کو سحری کے وقت قتل کیا گیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والوں میں 70 سالہ فیاض، 60سالہ سکینہ اور 45سالہ سجاد کے نام سے ہوئی ، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :