انصاف کا تقاضا ہے کہ حسین نواز کو پورے مواقع فراہم کئے جائیں،سینیٹر پرویز رشید

جن دو جے آئی ٹی اراکین پر حسین نواز نے اعتراض کیا انہیں چاہئے تھا کہ وہ خود کو تحقیقات سے الگ کرلیتے‘ دونوں اراکین کا نواز شریف کی مخالف سیاسی جماعت سے تعلق بنتا ہے‘مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 28 مئی 2017 11:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ حسین نواز کو پورے مواقع فراہم کئے جائیں،جن دو جے آئی ٹی اراکین پر حسین نواز نے اعتراض کیا انہیں چاہئے تھا کہ وہ خود کو تحقیقات سے الگ کرلیتے‘ دونوں اراکین کا نواز شریف کی مخالف سیاسی جماعت سے تعلق بنتا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ حسین نواز کو پورے مواقع فراہم کئے جائیں۔ جن دو اراکین پر حسین نواز نے اعتراض کیا وہ خود کو تحقیقات سے الگ کرلیتے۔ دونوں اراککین کا نواز شریف ی مخالف سیاسی جماعت سے تعلق بنتا ہے۔ (ن غ)