ننھے آہل نے ماموں سلمان کو زوردار مکا دے مارا

سلمان اور آہل کی محبت بھری لڑائی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی پسند کی جارہی ہے

اتوار 28 مئی 2017 11:10

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) بالی وڈ کے سلطان سلمان خان کی بچوں سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے ننھے بھانجے آہل سے بھی بے انتہا محبت کرتے ہیں۔سلمان خان کی منہ بولی بہن ارپیتا خان کے شوہر ایوشمان شرما نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بے پناہ وائرل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آہل کو ان کے چھوٹے ماموں سہیل خان نے اٹھا رکھا ہے اور سلمان خان ان کے سامنے کھڑے فلم سلطان کا گانا ’’اوپر اللہ نیچے دھرتی، بیچ میں تیرا جنوں‘‘ گارہے ہیں، گانا سنتے ہی آہل نے ماموں سے ہی سیکھی باکسنگ کا ہنر آزماتے ہوئے سلمان کے منہ پر مکے برسانے شروع کردئیے۔سلمان اور آہل کی محبت بھری لڑائی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی پسند کی جارہی ہے اور اب تک اسے 70 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے ۔واضح رہے کہ سلمان خان اور ان کی پوری فیملی دو ماہ قبل 30مارچ کو آہل کی پہلی سالگرہ کے موقع پر فلم کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر مالدیپ پہنچے تھے جہاں انہوں نے خوب دھوم دھام سے اپنے بھانجے کی سالگرہ منائی تھی۔

متعلقہ عنوان :