حسین نواز جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کروانے کیلئے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے، کوئی سوالنامہ نہیں دیا گیا، حسین نواز شریف

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 28 مئی 2017 11:02

حسین نواز جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کروانے کیلئے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مئی۔2017ء) وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز شریف پانامہ کیس کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کیلئے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے ہیں۔ جوڈیشل اکیڈمی پہنچنے پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ مجھے کل لاہور میں نوٹس موصول ہوا۔ اسی لئے میں اپنے ساتھ کوئی دستاویزات لے کر نہیں آیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے جے آئی ٹی پر اعتراضات ہیں لیکن کیونکہ تب تک جے آئی ٹی کی قانونی حیثیت موجود ہے اسی لئے میں آج مختصر نوٹس پر پیش ہونے کیلئے آیا ہوں۔

میں کسی مفروضے پر بات نہیں کروں گا۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا کہ مجھے کوئی سوالنامہ نہیں دیا گیا۔ میں اپنے وکیل کے ہمراہ پیشی کیلئے آیا ہوں اگر وکیل کو پیشی سے روکا گیا تو واپسی پر اپنا موقف دوں گا۔