آرمی چیف کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو ما ہ رمضان کی مبارک باد

ہفتہ 27 مئی 2017 23:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رمضان المبارک کی آمد پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مسلم امہ کے لئے دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب پر رمضان کے بابرکت و مبارک مہینے میں رحمتوں اور برکتوں کی بارش نازل کرے۔ واضح رہے کہ ماہ رمضان کی آمد پر وزیراعظم پاکستان سمیت دنیا بھر کی بیشتر سیاسی و حکومتی اور مذہبی شخصیات نے مسلمانوں کو مبارک باد دی ہے۔۔(علی)

متعلقہ عنوان :