قوم ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے بعد معاشی طور پر ایشین ٹائیگر بنانے کے لیے بھی یکسو ہے‘ نواز شریف
پاکستان کے ایٹمی پروگرام نے جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن پیدا کیا،خطے کے تمام چھوٹے ممالک نے سکھ کا سانس لیا،یومِ تکبیر کے موقع پر وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کا پیغام
ہفتہ 27 مئی 2017 22:44
(جاری ہے)
مسلم لیگ کی قیادت نے اللہ تعالی کے بھروسے اور عوام کی تائید کے بل بو تے پر ان چیلنجوں کو قبول کیا اور پاکستان کے وقار کاعلم سر بلند رکھا۔
اس موقع پرقوم ان تمام شخصیات کی بھی شکر گزار ہے جنہوں نے مختلف مراحل پر جرات کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ یومِ تکبیر اس بات کاا علان ہے کہ قومیں استقلال اور وژن کے ساتھ آگے بڑھتی ہیں۔قوموں کی قیادت اگر غیر سنجیدہ،بصیرت سے عاری اورقومی مفاد سے بے خبر ہو تو ان کا مستقبل خدشات میں گھر جاتا ہے۔اگر قیادت جرات مند،دور اندیش اوربہادر ہو تو اس کے نتیجے میں عوام میں اعتماد پیدا ہوتا ہے اوروہ زینہ بزینہ ترقی کی منازل طے کرتی جاتی ہے۔ہم نے انیس سال پہلے پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا تھا،آج اسی جذبے اور وژن کے ساتھ پاکستان کی معیشت کو بھی مضبوط اور مستحکم بنایا جا رہا ہے۔آج کے دور میں کسی قوم کا دفاع اس کے معاشی استحکام سے جدا نہیں ہے۔ اللہ تعالی کی نصرت اور پاکستان کے عوام کی تائید کے ساتھ یہ سفر بھی تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ایٹمی دھماکے کی طرح پاکستان اب معاشی دھماکہ بھی کرے گا۔ساری دنیا ان مثبت امکانات کا ذکر کررہی ہے جو ہمارے دروازے پر دستک دے رہے ہیں۔ سی پیک میں ترقیاتی منصوبوں کا ایک طویل سلسلہ ہے جس سے خوشحالی کے ایک شاندار دور کا آغاز ہوگا۔یہ بات خوش آئند ہے کہ جس طرح انیس سال پہلے قوم اپنے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے یک سو تھی،آج اسی جذبے کے ساتھ پاکستان کو معاشی اعتبار سے ایشین ٹائیگر بنانے کے لیے بھی یکسو ہے۔پاکستان کے ایٹمی پروگرام نے جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن پیدا کیا۔اس طرح یہ امن کی علامت بن گیا۔اس سے خطے کے تمام چھوٹے ممالک نے سکھ کا سانس لیا۔پاکستان کا معاشی استحکام بھی علاقے میں خوش حالی کی علامت ہے۔ پاکستان اس ترقی کے سفر میں جنوبی ایشیاہی نہیں خطے کے دیگر ممالک کوبھی شریک کرنا چاہتا ہے تاکہ سب مل کر اس علاقے کے عوام کو خوش حال بنائیں۔انصاف اور معاشی ترقی کے یکساں مواقع ہی اس خطے میں امن کی ضمانت بن سکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.