Live Updates

نتھیا گلی میں عمران خان عوام عوام میں گھل مل گئے، پک اپ گاڑی پر بھی سفر کیا، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

muhammad ali محمد علی ہفتہ 27 مئی 2017 21:53

نتھیا گلی میں عمران خان عوام عوام میں گھل مل گئے، پک اپ گاڑی پر بھی سفر ..
نتھیا گلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27مئی2017ء) عمران خان کی پک اپ گاڑی میں سفر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت بڑھتے ہی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نتھیا گلی جا پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

نتھیا گلی میں عمران خان بنا پروٹوکول اور سیکورٹی کے عام عوام میں گھل مل گئے۔ عمران خان نے ایک لوکل پک اپ گاڑی میں سفر بھی کیا۔ عمران خان کی پک اپ گاڑی میں سفر کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات