رمضان المبارک سے ایک روز قبل پرچون سطح پر سبزیوں ، پھلوں کی سرکاری نرخوں کے برعکس کئی گنا زائد قیمتوں پر فروخت

دکانداروں اور پھیری والوں نے صارفین سے 11روپے سے 100روپے تک زائد قیمتیں وصول کیں‘مارکیٹ سروے رپورٹ

ہفتہ 27 مئی 2017 22:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) رمضان المبارک سے ایک روز قبل صوبائی دارالحکومت میں پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی فروخت سرکاری نرخوں کے برعکس کئی گنا زائد قیمتوں پر کی گئی ،دکانداروں اور پھیری والوں نے صارفین سے 11روپے سے 100روپے تک زائد قیمتیں وصول کیں۔مارکیٹ سروے کے مطابق دکانداروںنے ایک کلو آلو کچا چھلکا جس کی مقررہ قیمت 34روپے ہے 45روپے فی کلو تک فروخت کیا گیا ، پیاز 21روپے کی بجائے 32روپے، ٹماٹر 17روپے کی بجائی30روپے،ادرک چائنہ 100روپے فی کلو کی بجائے 150،بینگن 18روپے کی بجائی27روپے،کھیرا دیسی 27روپے کی بجائی37روپے،کریلے 25روپے کی بجائے 35روپے، پالک 20روپے کی بجائی30روپے، ٹینڈے دیسی 42روپے کی بجائے 52روپے، لیموں دیسی 179روپے کی بجائے 380روپے،میتھی 47روپے کی بجائے 55روپے ،بند گوبھی20روپے کی بجائی40روپے،پھول گھوبی 35روپے کی بجائی55روپے، سبز مرچ 53روپے کی بجائی80روپے،شملہ مرچ 38روپے کی بجائی50روپے ، اروی 58روپے کی بجائی65،بھنڈی 44روپے کی بجائی60روپے، مٹر 100روپے کی بجائے 150روپے ،پھلیاں رواں58روپے کی بجائی80روپے فی کلو تک فروخت کی گئیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ پھلوں میں ایک کلو سیب کالا کولو پہاڑی 166روپے کی بجائی250روپے،سیب امری 96روپے کی بجائی140روپے،سیب سفید 85روپے کی بجائی125روپے، تربوز 18روپے فی کلو کی بجائی25روپے، خوبانی سفید 176روپے کی بجائے 250روپے، خربوزہ گول 27روپے فی کلو کی بجائے 30روپے، کیلا اول درجن 102روپے کی بجائے 160روپے، کیلا دوئم درجن 69روپے کی بجائے 100،فالسہ 160روپے کی بجائے 230روپے،کھجور اصیل 139روپے کی بجائی200روپے، کھجور ایرانی 156روپے کی بجائی250روپے، امرود 79روپے کی بجائے 120روپے، آلو بخار ا214روپے کی بجائی270روپے ، آم سندھڑی 110روپے کی بجائے 175روپے، آم سہارنی90روپے کی بجائے 150رو پے، آم دوسیری 110روپے کی بجائی175،آڑو اول 136روپے کی بجائی200روپے،آڑو دوئم 85روپے کی بجائی140روپے میں فروخت کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :