پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہائوس میں انتہائی مصروف دن گزارا

سینیٹر رحمن ملک سمیت دوسری کئی اہم سیاسی شخصیات نے ان سے ملاقاتیں کیں اور ملک اور سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

ہفتہ 27 مئی 2017 22:29

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہائوس میں انتہائی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہفتہ کو بلاول ہائوس میں انتہائی مصروف دن گزارا اور سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمن ملک سمیت دوسری کئی اہم سیاسی شخصیات نے ان سے ملاقاتیں کیں اور ملک اور سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات کرنے والے دیگر افراد میں پی پی بلوچستان کے سابق جنرل سکریٹری بسم اللہ خان کاکڑ، بدین کے سابق ایم پی اے محمد نواز چانڈیو اور دادو سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی عمران ظفر لغاری شامل تھے۔

سینیٹر رحمن ملک نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملک کے موجودہ سیاسی منظر نامہ کے حوالے بریفنگ دی۔ جبکہ دوسرے رہنمائوں سیاسی معاملات اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بلاول بھٹو نے پارٹی رہنمائوں پر زور دیا کہ وہ عوام سے قریبی رابطہ کو بڑھائیں اور موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر جیالوں کو ہر جگہ سیاسی فعال اور متحرک رکھنے کی کوشش کی جائے۔