برکتوں و فضیلتوں سے بھرا یہ مہینا ہمیں تقوی، صبر، رواداری اور ایثار کا درس دیتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

ہفتہ 27 مئی 2017 22:29

برکتوں و فضیلتوں سے بھرا یہ مہینا ہمیں تقوی، صبر، رواداری اور ایثار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ماِ رمضان کی آمد کے موقعے پر پاکستان سمیت دیگر ممالک میں موجود امتِ مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ برکتوں و فضیلتوں سے بھرا یہ مہینا ہمیں تقوی، صبر، رواداری اور ایثار کا درس دیتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کرد بیان میں پی پی پی چیئرمین نے علما و مشائخ پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں تشدد اور عدم برادشت کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے قلع کمع کے لیئے اپنا کردار ادا کریں تا کہ سال کے باقی مہینوں میں بھی پرخلوص اور پرامن ماحول برقرار رکھا جا سکے۔

بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے متمول اور صاحب حیثیت لوگوں پر زور دیا کہ وہ ما رمضان کے دوران اپنے دسترخوان کو غربا، مساکین و ضرورتمندوں کے لیئے وسیع کریں۔